جمعرات، 17 ستمبر 2026 اردو ادب کا معیاری پلیٹ فارم
اہلِ قلم
صفحۂ اول کالم شاعری ناول افسانہ مضامین ادبی شخصیات
مزید
میری لائبریری ہمارے بارے میں رابطہ لکھاری بنیں
→ واپس شاعری
غزل

کبھی اے حقیقتِ منتظر نظر آ لباسِ مجاز میں

علامہ محمد اقبال
کبھی اے حقیقتِ منتظر نظر آ لباسِ مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبینِ نیاز میں
تو بچا بچا کے نہ رکھ اسے ترا آئینہ ہے وہ آئینہکہ شکستہ ہو تو عزیزتر ہے نگاۂ آئینہ ساز میں
نہ کہیں جہاں میں اماں ملی جو اماں ملی تو کہاں ملیمرے جرمِ خانہ خراب کو ترے عفوِ بندہ نواز میں
نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاںنہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی نہ وہ خم ہے زلفِ ایاز میں
جو میں سر بہ سجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صداترا دل تو ہے صنم آشنہ تجھے کیا ملے گا نماز میں

تبصرے (0)

جواب برائے: